سوریہ کمار کا اداکارہ پر 100 کروڑ روپئے ہرجانے کا مقدمہ

   

ممبئی ، 17 جنوری (ایجنسیز) انڈین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ سوریہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازعہ بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھاتے ہوئے خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپئے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریہ انہیں اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے۔ سوریہ کی قانونی ٹیم نے اس الزام کو سراسر جھوٹا، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں اور اس طرح کے غیر مصدقہ بیانات کسی عوامی شخصیت کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔ قانونی ٹیم نے کہا کہ مشہور شخصیات کو نشانہ بنا کر بغیر ثبوت الزامات لگانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ اس سے عوام میں غلط تاثر بھی پیدا ہوتا ہے۔ ایسے اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہوچکی ہے۔