نئی دہلی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر سیف الدین سوز کی رہائی کے لئے ان کی بیوی ممتاز النسا سوز نے سپریم کورٹ کا جمعہ کو دروازہ کھٹکھٹایا۔محترمہ سوز نے حبس بے جا درخواست دائر کر کے اپنے شوہر کی نظر بندی ختم کرنے کی جموں کشمیر انتظامیہ کو ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔