سوشانت سنگھ موت کیس، سی بی آئی ٹیم کی باندرہ فلیٹ میں تحقیقات

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کی ٹیم آج ممبئی کے باندرہ میں واقع اُس کے مکان پہنچی جہاں اُس نے خودکشی کی تھی۔ سی بی آئی ٹیم کے ساتھ فارنسک ماہرین بھی تھے۔ سی بی آئی ٹیم نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سارے واقعات کی سلسلہ وار تفصیلات حاصل کیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے فلیٹ میں چھت سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے اور اُن کے خودکشی کرنے کی خبر عام ہوگئی تھی لیکن افراد خاندان کی جانب سے شک و شبہات کے بعد اُن کی موت کی تحقیقات کا آغاز ہوا۔ اس مسئلہ پر بہار اور مہاراشٹرا پولیس میں رسہ کشی بھی جاری تھی۔اِسی دوران سی بی آئی کے ذریعہ اِس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا جس کو سپریم کورٹ نے منظوری دے دی۔