ممبئی : کانگریس کی مہاراشٹرا یونٹ نے جمعرات کو سی بی آئی پر الزام لگایا کہ وہ فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات پر خاموش ہے۔ سی بی آئی نے ایک سال قبل اس کیس کی تفتیش کی ذمہ لی تھی۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ مرکز قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرا علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے اور سی بی آئی نے گزشتہ سال اگست میں تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالی۔ریاستی کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے ٹویٹ کیاکہ سی بی آئی کے ذریعہ بہار پولیس سے لیے گئے سوشانت سنگھ راجپوت کی بدقسمت موت کی تحقیقات کو ایک سال ہوچکا ہے۔ ایف آئی آر بہار پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 177 کے تحت درج کی تھی۔