سوشانت نے خود کشی کی ، قتل کا نظریہ مسترد۔ ایمس کی رپورٹ

   

نئی دہلی : ابھرتے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی چھان بین سے متعلق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) کے ڈاکٹروں کی فارنسک ٹیم نے ذرائع کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)پر یہ واضح کیا ہے کہ یہ معاملہ قتل کا نہیں بلکہ خودکشی کا ہے ۔ 34 سالہ سوشانت 14 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ ایمس نے سی بی آئی پر جو خیال واضح کیا ہے اس میں اداکار کے اہلخانہ اور ان کے وکیل کی جانب سے زہر دینے اور گلا گھوٹنے کے اندیشے کو مسترد کردیا گیا ہے ۔اس طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس معاملے میں تقریباً حتمی رائے دینے کے بعد جانچ مکمل کرلی اور فائل بند کردی ہے ۔