پٹنہ : آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے گزشتہ سال کے کئی وہاٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ اپنے غیر سرٹیفائیڈ ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ ان میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک کسی کو ڈوبی لینے کے لیے آرڈر دے رہے ہیں۔ اس ڈوبی ڈرگ کو گوگل کینیبس سگریٹ کی شکل میں ڈیفائن کرتا ہے۔ وہیں ایک الگ چیٹ میں سیموئل مرانڈا نے بلو بیری کْش کی تصویریں بھیجی ہیں۔ ایک دیگر چیٹ میں سدھارتھ پٹھانی نے تصدیق کی ہے کہ سوشانت کو ڈوبس ملا ہے یا نہیں۔