قومی اور ریاستی قائدین کے اتحاد کا مظاہرہ
حیدرآباد۔21؍ اکٹوبر ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا تلنگانہ چیاپٹر کے زیر اہتمام اسٹیٹ کنونشن کا 20؍ اکٹوبر کو میڈیا پلس آڈیٹوریم میں انعقاد عمل میں آیا، جس میں ملک میں سیکولر اقدار کی بحالی، دستور کے تحفظ اور بی جے پی حکومت کی بے دخلی سے متعلق قرار داد منظور کی گئی۔ سابق ایم پی تھامپن تھامس ایڈکیٹ سپریم کورٹ قومی صدر نے کنونشن کی صدارت کی۔ کرناٹک کی سابق وزیر للیتا نائک ، نور الدین ، تحسین احمد ، گوپال سنگھ ٹھاکر نے شرکت کی اور کنونشن سے خطاب کیا۔ آرسبھدرا ریڈی کو اس موقع پر تلنگانہ یونٹ کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا۔ مسز سبھدرا ریڈی نے کنونشن کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا فرقہ پرستی کے خلاف ریاست گیر مہم چلائے گی۔ عوام کو ان کے دستوری حقوق سے متعلق شعور بیداری کی مہم چلائے گی۔ اور حقوق حاصل کرنے میں تعاون کرے گی۔