بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس کی ریا ستی اکائی کے صدرکمل ناتھ سے اپنے ہر روز کے سوالوں کی سیریز میں پوچھا کہ کانگریس نے اپنے حلف نامہ لکھے جانے کے بعدریاست میں کسے سوشل سکیورٹی پنشن دی ۔ چوہان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس اور کمل ناتھ ووٹ لینے کیلئے چھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب تک کمل ناتھ سے 10سولات پوچھ چکے ہیں ، پر انہو ں نے ایک کا بھی جواب نہیں دیا ۔اسی سیریز میں انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ نے کسانوں کیلئے نئی سماجی تحفظ پنشن شروع کرکے ایک ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، اس کے بھی انتظام بتائے گئے تھے ۔ کمل ناتھ بتائیں کہ کس کو یہ پنشن ملی انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ نے عوام کو دھوکہ دیاہے ۔