’سوشل میڈیا‘کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ:کولکتہ پولیس

   

کولکتہ 27فروری (سیاست ڈاٹ کام)دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کولکتہ پولس نے سوشل میڈیا کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ کولکتہ پولس کے ذرائع کے مطابق افواہوں اور فیک نیوز پر نگاہ رکھنے کے لئے 24گھنٹے آئی ٹی سیل کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے ۔پولس آفیسر نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر ان تمام مواد کی جانچ کی جارہی ہے جس سے لااینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوتا ہو،اس کے علاوہ تمام پولس اسٹیشن کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔رات میں گشت بڑھادیا گیا ہے ۔حساس علاقوں میں پولس کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔۔پولس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پرمتنازعہ میسجز کو فارورڈ کرنے سے گریز کریں ، آئی پی ایس آفیسر نے کہا کہ ہم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی آپ کو حساس اور متنازعہ جس کوپڑھنے کی وجہ سے ماحول خراب ہوسکتے ہیں بھیجتے ہیں تو پولس کو مطلع کریں اور اس میسجز کو کسی کو بھی فارورڈ نہ کرے ۔اوار اگرکسی میسجز سے کوئی پریشانی کھڑی ہوتی ہے تو پولس انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات میں 38افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ کولکتہ پولس کمشنر نے اس سے متعلق خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔