سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی کیلئے حکومت کے سخت اقدامات

   

نئی دہلی : حکومت نے سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لگام کسنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نئے رہنمایانہ خطوط کے مطابق جن میں شکایت کے 24 گھنٹے کے اندر سوشل میڈیا سے قابل اعتراض تحریر ہٹانا ہوگا۔ کمپنیوں کو شکایت کے ازالہ کیلئے اصول بنایا گیا ہے۔ اب نیٹ فلکس ، امیزان جیسے اوٹی ٹی پلیٹ فارم ہو یا فیس بک اور ٹوئیٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سب کیلئے سخت ضابطے بن گئے ہیں۔ حکومت باقاعدہ تین ماہ کے اندر قانون نافذ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ حکومت یہ قانون موجودہ آئی ٹی ایکٹ کے دائرہ میں رہ کر تیار کی ہے۔ اس کا مقصد سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ حکومت بہت جلد ایک نوٹس جاری کرے گی۔