واشنگٹن ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ سوشل میڈیا کے اداروں کے حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر جمعرات کو دستخط کریں گے۔وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا کے اداروں کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر صدر کے دستخط ہونے کی تصدیق کی ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب سماجی رابطوں کی سائٹ ‘ٹوئٹر’ نے صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ پر ‘فیکٹ چیکنگ’ کا لیبل لگا دیا تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ ٹوئٹ میں دی گئی معلومات غلط بھی ہو سکتی ہیں۔ٹوئٹر نے صارفین کو ہدایت کی تھی کہ وہ صدر ٹرمپ کی ٹوئٹس میں کہی گئی باتوں پر یقین کرنے سے پہلے معلومات کی درستگی کی تصدیق کر لیں۔صدر ٹرمپ ٹوئٹر کے اس اقدام سے سخت ناراض ہیں۔