سوشل میڈیا پرفالوورز میں اضافے کیلئے ڈرامہ رچانا مصری نوجوان کومہنگا پڑگیا

   

قاہرہ : مصری نوجوان کو سوشل میڈیا پرفالورز کی تعداد بڑھانے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔ پولیس نے خودکشی کے مناظرلائیو نشر کرنے پرحراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا ہے۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکشی کی کوشش کے حوالے سے وڈیو وائرل ہونے پرملزم سے تحقیقات کے بعد واضح ہوا کہ ملزم الجیزہ کمشنری کا رہائشی تھا جس نے دریائے نیل پربنے ’عباس پل‘ سے چھلانگ لگائی تھی۔ملزم کا مقصد خودکشی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پراپنے فالوورز کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا۔