لکھنو، بنگلورو ،16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس نے آج چار افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے کئے ہیں۔ اس حملے میں 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہوئے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اضلاع بلیا اور مؤ میں کی گئی ہیں۔ اس دوران جموں و کشمیر کے ضلع بارہولا کے 23 سالہ طاہر لطیف کو بنگلورو میں پولیس نے جیش محمد سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا ہے۔ وہ ریوا یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔