سوشل میڈیا پر انڈر16کیلئے نیوزی لینڈ میں پابندی

   

آکلینڈ : 11مئی ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفرلکسن نے اعلان کیا ہے کہ انڈر16 کیلئے سوشل میڈیا پر پابندیاں حکومت کے پروگرام کا حصہ بن جائیں گی ۔ وزیر تعلیم ایریکا اسٹینفورڈ کو اس پروگرام کی قیادت کرنے اور کابینہ میں اختیارات لانے کیلئے تفویض کیا گیا ہے ۔ مسٹر لکسن نے کہا کہ 16سال سے کم عمر کے نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا کو محدود کرنے کیلئے متبادل کوآگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اسی لئے میڈم اسٹینفورڈ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ 16سال سے کم عمر نوجوانوں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش ہے اور مجھے یقین ہے کہ 16سال سے کم عمر تک رسائی کو محدود کرنے سے ہمارے نوجوانو ں کو غنڈہ گردی ، نقصان دہ مواد اور سوشل میڈیا کی لت سے بچانے میں مدد کرے گی ۔