٭ کولکتہ میں ایک شخص ایک شادی شدہ خاتون کو اس بات پر رضامند کرلیا کہ وہ اس کے ساتھ ایک نئی زندگی کی شروعات کیلئے اپنے شوہر اور دختر کو چھوڑ دے۔ جس پر مذکورہ خاتون راضی ہوگئی۔ تاہم اوڈیشہ میں بس اسٹانڈ پر اس شخص نے خاتون کی پانچ لاکھ مالیتی جیولری لیکر راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس دھوکے باز نے کسی محفوظ مقام پر زیورات اور ان کا فون رکھنے کا بہانہ بناتے ہوئے راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔