الور: راجستھان کے بھیواڑی صنعتی علاقے میں رہنے والی ایک خاتون سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرنے کے بعد اپنے دو بچوں کو چھوڑ کر اپنے عاشق سے ملنے پاکستان کے لاہور پہنچ گئی۔فیس بک کے ذریعے پاکستان کے نوجوان نصراللہ سے دوستی ہوئی اور وہ اُس کی محبت میں اس قدر دیوانی ہو گئی کہ اپنے دو بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر لاہور پہنچ گئی۔ شوہر کو فون پر صرف اتنا ہی بتایا گیا کہ وہ لاہور میں ہے اور اپنی سہیلی سے ملنے آئی ہے ۔ وہ تین چاردن میں واپس ہندوستان آجائیگی لیکن پاکستانی میڈیا نے اس خاتون انجو کی پاکستان پہنچنے کی خبر شائع ہونے کے بعد بھیواڑی میں ہلچل مچ گئی کہ دو بچوں کی ماں اپنے بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر پاکستان کیسے پہنچ گئی۔اُتر پردیش کے بلیا ضلع کے کھرپورہ گاؤں کی رہنے والی اروند کی بیوی انجو تین دن قبل لاہور پہنچی تھی۔ آج جب اس نے بچوں سے ویڈیو کال پر بات کی تو اس کے شوہر اور گھر والوں کو پتہ چلا۔ یہ ایک عیسائی گھرانہ ہے اور ٹپوکرا ٹیرا ایلیگنس سوسائٹی میں رہتا ہے ۔