سوشل میڈیا پر غلط معلومات کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: ریلویز

   

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (یواین آئی) ریلوے نے سوشل میڈیا پر ریلوے سے متعلق گمراہ کن ویڈیوز کو گردش کر کے مسافروں میں الجھن اور عدم اطمینان پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہفتہ کو ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ سوشل میڈیا ہینڈلز کیخلاف سخت کارروائی کر رہی ہے جو ریلوے سے متعلق گمراہ کن ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔