واشنگٹن : امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس نے ایک شخص کو سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا ہے۔ شیرف کا کہنا ہے کہ جسے گرفتار کیا گیا ہے اس کے وارنٹ پہلے ہی نکلے ہوئے تھے۔ پولیس نے رونالڈ لی سیورْڈ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایریزونا میں کوچیز کاؤنٹی کے ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرنے پہنچے۔ کوچیز کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر میکسیکو کی سرحد سے ملحق علاقے کا دورہ کرنا تھا۔ سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس رونالڈ لی سیورْڈ کو پہلے ہی تلاش کر رہی تھی کیونکہ اْس کے وارنٹ جاری کیے جاچکے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے رونالڈ لی سیورْڈ کی گرفتاری پر تبصرے میں کہا کہ میں اس قسم کی دھمکیوں سے زیادہ حیران اور پریشان نہیں ہوتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں ایسے کام کرتا ہوں جو بْرے لوگوں کے لیے بہت برے ہوتے ہیں۔ جن کے مفادات کو ضرب لگتی ہے وہ شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہی ہیں۔