سوشل میڈیا پر ہراسانی کیخلاف فلم اداکارہ مادھوی لتا کی پولیس میں شکایت

   


حیدرآباد : سوشل میڈیا کے ذریعہ ہراسانی کے خلاف فلم اداکارہ و بی جے پی لیڈر مادھوی لتا نے پولیس میں شکایت کردی اور راست پولیس کمشنر سائبرآباد سجنار سے ملاقات کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ فلم اداکارہ سے سیاسی قائد بننے والی بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ان کے خلاف منظم انداز میں سازش کی جارہی ہے اور کسی بھی معاملہ میں لڑکیوں کی گرفتاری کے واقعات کو مادھوی لتا سے جوڑا جارہا ہے اور ایک خاص طبقہ انھیں نشانہ بنارہا ہے۔ انھوں نے کمشنر سے کی گئی درخواست کے بعد کہاکہ ایک عرصہ سے ان انجان افراد کے خلاف وہ خود مقابلہ کررہی ہیں اور اب انھوں نے پولیس سے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ مادھوی لتا نے تلگو فلم انڈسٹری کی دو ہٹ فلموں میں کام کیا ہے جو حالیہ دنوں سیاسی مستقبل کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔