مکہ معظمہ : امام کعبہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی تباہی سے بچنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے اس پر پابندی کے قوانین کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کے خطبے میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے ڈرو، چھوٹی اور لغو باتوں سے بچو۔ سچے مذہب کی دعوت دو، قوم کی خدمت کرو اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے نیکی کو فروغ دو۔ شیخ السدیس نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر مشہور شخصیات اپنی سستی شہرت کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں۔ بچوں کی اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے انھیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔