منظم و موثر انداز میں دینی مکاتب کا قیام ناگزیر، بچوں کو اردو سکھانا ضروری، کاماریڈی میں جلسہ، مفتی عبدالرشید اور دیگر کا خطاب
کاماریڈی۔ 9 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی کے مسجد نور اندرانگر کالونی میں اصلاح نفس اور تزکیہ باطن کے عنوان پر حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مدرسہ مصباح الہدیٰ کی صدارت میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی عبدالرشید قاسمی مظاہری، مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی نے علماء حفاظ ائمہ دینی خدام معلمین مدرسہ و مکاتب قرانیہ سے خطاب کیا اور کہا کہ آج ہمیں مکاتب کے قائم کرنے سے زیادہ مکاتب کو منظم اور موثر بنانا ہے اور مکاتب منظم اور موثر ہوتے ہیں ضروریات دین کا علم سکھانے سے، ضروریات دین کا علم حاصل کرنا فرض ہے ورنہ ایمان خطرے میں ہے، زندگی کا بنیادی مقصد ہیکہ ہر مسلمان بچہ اور بچی قرآن مجید ناظرہ ختم کرے یہ ہماری فکر ہونی چاہیے آج ہمارے ایمان اور روح کو کمزور کرنے کے لیے باطل بہت سرگرم ہے، ضروریات دین کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ صحت عقائد یعنی باطل خارج اسلام کیسے ہیں، ان کے عقائد کیا ہیں، باطل اسلام کا لیبل لگا کر خصوصی ملاقاتیں کررہے ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے مذہبی پرچار کر کے عقائد باطلہ اور عقائد فاسدہ کو لوگوں میں داخل کر رہے ہیں، جس سے لوگ ایمان سے دور ہوتے جا رہے ہیں، صحت قرآن مجید یعنی تجوید کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی نے جیسے قرآن مجید پڑھنے کا حکم دیا ہے اس کے مطابق قرآن مجید کا حاصل کرنا، صحت نماز کے اذکار ہیئت نماز اور نماز کو سنت کے مطابق مع دلائل کے یاد ہو، ضروری مسائل سکھائیں سیرت طیبہ ان کے دلوں میں پیوست کریں، اسلامی آداب اور اخلاق ماں باپ، اہل علم کی قدر ان کا ادب اس کے علاوہ روز مرہ کے اعمال میں اخلاق حسنہ کو پیوست کیا جائے، ساتھ ساتھ ہمارے بچے مکتب میں اردو لکھنا پڑھنا سیکھیں کیونکہ اکثر اسلامی لٹریچر عربی کے بعد اردو زبان میں پایا جاتاہے، موثر مثالی مکتب اسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب ہم بچوں کو ضروریات دین سیکھائیں گے، طلباء کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کریں گے اور ان کے سرپرستوں سے ربط قائم کریں گے، مفتی سعید اکبر قاسمی نے کہا کہ آج تحقیقات کا دور ہے اپنے آپ کو باطل کے خلاف مستعد کرنے کی ضرورت ہے قادیانیت شکیل بن حنیف فیاضیت، انجینئر علی مرزا، جاوید غامدی، گوہر شاہی منکرین حدیث اہل قرْن، منکرین نماز کا فتنہ الحاد و تشکیک کا فتنہ سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے گھروں تک داخل ہو رہا ہے ہمیں ان سب سے متعلق معلومات حاصل کر کے اس کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے اخر میں کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہے اہل بیت حضرت علی فاطمہ حسنین کے فضائل بہت سارے وارد ہوئے ہیں، لہذا ضرورت ہے کہ نوجوانوں کی ملاقات گپ شپ کی جگہوں پر دوستانہ ماحول میں ملاقاتیں کریں تاکہ اس سے باطل ان پر محنت نہیں کر سکے گا۔