سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی : ایس پی

   

بھینسہ 9اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کیونکہ گذشتہ کچھ عرصے سے پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ بھینسہ شہر میں کچھ شرپسند جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا رہے ہیں اور مورفڈ ویڈیوز پوسٹ پھیلا رہے ہیں جو مذہبی منافرت اور دو برادریوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینے کا باعث بنتے ہیں ان واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے جس کے تحت متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کے ذریعہ دو جعلی فیس بک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی اور ان دو فیس بک اکاؤنٹس کو حذف کردیا گیا ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے خبردار کیا کہ ان اکاؤنٹس کو چلانے والے لوگوں کی جلد ہی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر سوشل میڈیا پر کوئی مشتبہ یا مذہبی اشتعال انگیز پوسٹ دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کرنے اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔