سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنے پر تنخواہ روکنے کی ہدایت

   

اجین 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے اجین میں ضلع انتظامیہ نے شہر کی ایک ضلع کوآپریٹو مرکزی بینک میں سوشل ڈسٹنسنگ فالو نہ کرنے پر برانچ منیجر کی سات دن کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق کلکٹر آشیش سنگھ نے اس معاملے میں شکایت ملنے پر انہوں نے تحقیقات کے لئے ہدایت دی۔ تحقیقات میں معاملہ صحیح پائے جانے پر ڈسٹرکٹ کوآپریٹو مرکزی بینک کی شاخ چمن گنج منڈی میں تعینات برانچ منیجر کی سات دن کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ساتھ ساتھ اس طرح کے واقعہ کی تکرار نہ ہونے کے لئے خبردار کیا گیا ہے ۔