بودھن میں دہشت گرد کی گرفتاری کی افواہیں ، پولیس آفیسر کی عدم توثیق
بودھن :۔گزشتہ شام سے سوشیل میڈیا اور تلگو نیوز چیانلس پر بودھن میں روپوش دہشت گرد کی گرفتاری کی خبریں نمایاں طور پر بتلائی جارہی ہے اور آج بعض تلگو روزناموں میں بھی اسپیشل ٹیم کے ہاتھوں ایک نوجوان دہشت گرد کی گرفتاری کے تعلق سے چھپی خبر کی توثیق کیلئے نمائندہ سیاست بودھن نے سرکل انسپکٹر پولیس بودھن ایس رامن سے ربط پیدا کرنے پر انہو ںنے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا واضح ہو کہ رپایڈایکشن فورس کے گزشتہ روز بودھن شہر کے مختلف محلوں میں فلگ مارچ کا بعض افراد غلط مطلب اخذ کرتے ہوئے اس اسپیشل فورس کے فلگ مارچ سے جوڑ کر سوشیل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن ہاوز افسر یس رامن نے بودھن شہر میں کسی دہشت گرد کی روپوشی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ۔