سائبر فراڈ پر شعور بیداری پروگرام ، سب انسپکٹر ملیشم کا خطاب
حیدآباد : 19 ستمبر ( سیاست نیوز) سائبر سیل ساؤتھ میٹ زون سب انسپکٹر ایس ملیشم نے خبردار کیا کہ وہ اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کو خفیہ رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کب اور کیا شیئر کررہے ہیں ۔ بجاج فینانس لمٹیڈ نے حیدرآباد میں سائبر فراڈ کے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس کا عنوان ’’ ناک آوٹ ڈیجیٹل فراڈ ‘‘ تھا ۔اس پروگرام کے ذریعہ ڈیجیٹل صارفین کو مختلف قسم کے سائبر خطرات اور مالی تحفظ کیلئے اختیار کئے جانے والے طریقوں سے آگاہ کیا گیا ۔ لوگوں کو مختلف قسم کے دھوکہ دہی جیسے جعلی او ٹی پی فراڈ ، فشنگ گھوٹالے ، ڈیجیٹل گرفتاری ، مالی قرضوں کے فراڈ ، پنشن فراڈ اور دیگر فراڈ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ سب انسپکٹر ملیشم نے کہا کہ دھوکہ باز ہمیشہ متاثرین کی ذہنیت اور نوعیت کو دیکھ کر اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہیں ۔ اس لئے سب کو چوکنا رہنا چاہیئے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آن لائن اکاونٹس کیلئے مضبوط اور منفرد پاس ورڈ سیٹ کریں ۔ اس موقع پر بی ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ صارفین کی مالی حفاظت ان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ سائبر فراڈ محفوظ رہنے کیلئے سب کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ دلسکھ نگر کے سری سائی ڈگری اور پی جی کالج میں منعقدہ اس پروگرام میں سائبر کرائم محکمہ پولیس جی سنگیت ، ایم ناگیشور ، کالج پرنسپل سی ایچ دلیپ کمار ریڈی اور دیگر نے شرکت کی ۔ ش