سوشیل میڈیا سے آدھار کو جوڑنے کا تنازعہ، عدالت فیصلے کیلئے تیار

   

نئی دہلی۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کا کہناہے کہ اگر اس معاملہ میں مرکزی حکومت کچھ نہیں کریگی توعدالت اس پرغورکرکے اقدامات کریگی۔جج نے معاملے کی اگلی سماعت کیلئے 24ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے فیس بک اور واٹس ایپ کو آدھار سے جوڑنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے آج جاننا چاہا ہے کہ کیا وہ سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنیکیلئے کوئی رہنما ہدایات طئے کررہی ہے۔ جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی بینچ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے کہ کیا وہ سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنے کیلئے کوئی گائڈلائن بنا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا کہناہے کہ اگر اس معاملہ میں مرکزی حکومت کچھ نہیں کریگی توعدالت اس پرغورکرکے اقدامات کریگی۔جج نے معاملے کی اگلی سماعت کیلئے 24ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔