سوشیل میڈیا سے دُور رہیں ، کتابوں کے قریب آئیں

   

انچارج کلکٹر کا طلبہ کو مشورہ ، سرسلہ میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب
گمبھی راؤپیٹ، سرسلہ۔11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج کلکٹرراجننہ سرسلہ محترمہ گریمہ اگروال نے کہا کہ طلبہ کو منصوبہ بندی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ وہ آج تنگلّہ پلی سرسلہ میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالیج میں ملک کہ پہلے وزیر اعلی تعلیم وہ مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش تقاریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔تقاریب کے دوران طلبہ نے رنگا رنگ رقص اور ’’بچوں سے مزدوری کے خاتمہ‘‘ پر مبنی دلچسپ پروگرام پیش کیے جو حاضرین کو بے حد پسند آئے۔انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور کتابوں کے قریب آنے کا مشورہ دیا۔انچارج کلکٹر نے تمام اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ فروری تک نصاب مکمل کر لیں اور گزشتہ دس برسوں کے بورڈ امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے ذریعے طلبہ کو مسلسل مشق کرائیں تاکہ وہ حتمی امتحانات کے لیے بہتر تیاری کر سکیں۔اس موقع پر ضلعی اقلیتی بہبود عہدیدار یم اے بھارتی، ای ڈی ایس سی کارپوریشن سوپنا، تحصیلدار جینت، پرنسپل عروسہ فاطمہ، صد مساجد کمیٹی سرسلہ محمد سمیع مقامی ، شیخ یوسف،عبدالسلیم اور دیگر معززین شریک تھے۔