سوشیل میڈیا پر اسلاموفوبیا پوسٹ یو اے ای میں دو ہندوستانیوں کو سزاء

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں اندرون ایک ہفتہ مزید 3 افراد کو سوشیل میڈیا پر اسلاموفوبیا سے متعلق پوسٹ وائرل کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا یا معطل کردیا گیا ۔ کفیل کے علم میں یہ بات آنے کے بعد کارروائی کی گئی ۔ گلف نیوز نے جارحانہ نوعیت کے پوسٹ کو شائع کرنے سے گریز کیا ہے ۔ اٹالین شیف راوت روہیت اسٹور کیپر ، سچن کنی گولی اور ایک کیشیئر کو سوشیل میڈیا پر جارحانہ پوسٹ وائرل کرنے کیلئے سزاء کا سامنا ہے ۔ کمپنیوں کی پالیسی اور متحدہ عرب امارات سائبر کرائم قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ متحدہ عرب امارات میں سائبر کرائم کے سخت قوانین وضع کئے گئے ہیں ۔