حیدرآباد۔/8ستمبر، ( سیاست نیوز) سوشیل میڈیا پر غلط و بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبروں کو وائرل کرنے پر سخت کارروائی کا حیدرآباد پولیس نے انتباہ دیا ہے۔ دو دن قبل سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ایک نوجوان نے خود کو راجہ سنگھ کا بھانجہ ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے اسلام قبول کیا ہے۔ اور یہ ویڈیو کئی سوشیل میڈیا پلاٹس فارم کے ذریعہ اندرون 24 گھنٹے وائرل ہوگیا تھا جس پر پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے پرانے شہر کے ایک کانگریس لیڈر عیسیٰ مصری اور خود کو راجہ سنگھ کا بھانجہ ظاہر کرنے والے شخص کے خلاف سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ شہر کی پُرامن فضاء کو بگاڑنے والے قابل اعتراض اور اشتعال انگیز مواد سوشیل میڈیا پر گشت کرانے پر سخت کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ب