سوشیل میڈیا پر جھوٹی خبر پھیلانے پر واٹس ایپ گروپ ایڈمن و رکن گرفتار

   

حیدرآباد /2 مئی ( سیاست نیوز ) سوشیل میڈیا کے ذریعہ بے بنیاد اور غلط افواہوں کو پھیلانے والے ایک واٹس اپ گروپ کے رکن اور گروپ ایڈمن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کومپلی کے علاقہ میں بی جے پی گروپ کومپی کے نام سے ایک گروپ کارکرد ہے ۔ اس گروپ کے رکن مہیندر ریڈی کی جانب سے ایک پوسٹ کیا گیا کومپلی نیبر ہوڈ ویلاس میں 4 افراد کو کورونا پاوزیٹیو کی تصدیق کو بے بنیاد اطلاع کو عام کیا گیا اور اس طرح کومپلی مارکٹ سے کسی بھی قسم کی خریداری نہ کرنے کا جھوٹا مسیج پھیلایا گیا ۔ جس کے ذریعہ عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے مہیندر ریڈی کے علاوہ گروپ کے ایڈمن وینوگوپال ریڈی اور اودے بھاسکر کے خلاف بھی از خود کارروائی کرتے ہیوئے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔