55 فیصد یوزرس کا یو ٹیوب کا استعمال ، واٹس ایپ یوزرس کی تعداد 46 فیصد
حیدرآباد ۔30 ۔ مارچ (سیاست نیوز) سماج میں سوشیل میڈیا کے استعمال کے ذریعہ خبروں سے متعلق رسائی اور معلومات حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔ خبروں کے حصول کے لئے اگرچہ سوشیل میڈیا پر کئی ذرائع دستیاب ہیں لیکن ان میں یو ٹیوب اور واٹس ایپ سرفہرست ہے۔ عوام کے لئے خبروں کے حصول کے یہ دونوں اہم اور بنیادی ذرائع بن چکے ہیں۔ ملک میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق انسٹاگرام ، فیس بک ، ٹیلیگرام اور ایکس کے ذریعہ خبروں کے حصول کا رجحان برقرار ضرور ہے لیکن یو ٹیوب اور واٹس ایپ کے مقابلہ ان کا استعمال کم ہے۔ سروے کے مطابق 55 فیصد یوٹیوب کے استعمال کے ذریعہ خبروں کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ واٹس ایپ کا استعمال 46 فیصد ہے۔ 55 فیصد یوزرس یو ٹیوب کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ واٹس ایپ یوزرس کی تعداد 46 فیصد درج کی گئی۔ انسٹاگرام کے یوزرس 38 اور فیس بک کے 35 فیصد جو خبروں کے لئے سوشیل میڈیا ذرائع کا استعمال کرتے ہیں۔ صارفین کیلئے ٹیلیگرام 23 فیصد اور ایکس 16 فیصد قابل ترجیح ہے۔ سماج میں خبروں کے بروقت حصول رجحان میں اضافہ کے پیش نظر یو ٹیوب نے سبقت حاصل کرلی ہے۔1