سوشیل میڈیا پر صحافتی برادری کو رسواء کرنے والے شخص پر مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ صحافتی برادری کو رسواء کرنے اور صحافت کے خاتمہ کا دعوی کرنے والے ایک شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ آنند باغ ملکاجگیری کے ساکن شخص پون کمار نے جو پیشہ سے جرنلسٹ بتایا گیا ہیں ۔ اس نے پولیس میں سائی کرن ریڈی ساکن نریڈمیڈ کے خلاف شکایت کی تھی ۔ پولیس میں دی گئی شکایت میں پون کمار نے سوشیل میڈیا پر جرنلسٹوں کو دی گئیں دھکمیوں کا بھی حوالہ دیا اور انسٹاگرام کے ثبوت بھی پیش کئے ۔ پولیس ملکاجگیری نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔