سوشیل میڈیا پر فرضی اطلاعات پھیلانے والے دو افراد بشمول نابالغ گرفتار

   

حیدرآباد۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ فرضی اطلاعات پھیلاتے ہوئے عوام میں خوف پیدا کرنے والے افراد بشمول ایک نابالغ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق36 سالہ بی شیکھر ساکن نلگنڈہ اور نابالغ کو گرفتار کرلیا۔ ان دونوں نے چیف منسٹر کے نام سے منسوب ایک غلط اور بے بنیاد اطلاع کو سوشیل میڈیا پر وائرل کیا اور مختلف گروپس میں سینڈ کرتے ہوئے عوام میں بے چینی پیدا کرنے کا سبب بن رہے تھے۔ سی سی ایس سائبر کرائم اور نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں ان دونوں کو گرفتار کرلیا۔ سابق میں نلگنڈہ کے علاوہ انگول ریاست آندھرا پردیش میں اس طرح کے واقعات میں یہ لوگ ملوث پائے گئے۔