عیدالاضحی کے ضمن میں منعقدہ اجلاس سے ایڈیشنل ایس پی بیدر کا خطاب
بیدر /4 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوشیل میڈیا پر متنازعہ پوسٹس کی جائیں تو اس پر کارروائی ہوگی ۔ 7 جون کو منائی جانے والی عیدالاضحی کے سلسلے میں ایس پی بیدر پردیپ گنٹی کی قیادت میں دفتر ایس پی آفس میں منعقدہ ہندو مسلم راہنماؤں کے خیر سگالی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت پجاری نے کہا ۔ گائے ذبیحہ اور نقل حمل پر پابندی ہے اور گائے ذبیحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام نے کہا کہ ضلع میں ہندو مسلم بھائی چارگی کے ساتھ گھل مل کر منائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو ۔ اس اجلاس میں ہندو مسلم برادریوں کے راہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بیدر سب ڈیویژن کے ڈی ایس پی شیونا گوڑا پاٹل ڈی ایس پی بھالکی شیو آنند پاواردشمی اور ہنماآباد کے ڈی ایس پی ، جے ایس بنامے گوڑا موجود تھے ۔