بھینسہ میں مسلم وفد کی شکایت پر شرپسند گنگاپرساد گرفتار
بھینسہ: بھینسہ شہرکی پرامن فضاء کوپھرایک بار مکدرکرنے کی کوشش کی گئی تفصیلات کے بموجب شہرکے شرپسندگنگاپرسادنے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پرگنیش وسرجن جلوس کے دوران مسجدپنجہ شاہ کے گنبدومینارپرزعفرانی(بھگوا)پرچم ایڈیٹ کیااورگنیش مورتی کیہمراہ شیئرکرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کرنے کی کوشش کی گئی اورویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی سے گذشتہ رات دیرگئے وائرل ہوگیاجسکی وجہ مسلمانوں میں کافی غم وغصہ پایاگیالیکن مقامی مسلمانوں نے صبروتحمل کامظاہرہ کیابعدازاں متعلقہ نمائندہ کونسلر محمدعبدالماجدکے علاوہ مسجد پنجہ شاہ انتظامی کمیٹی صدر عبدالواجد بنارسی، حافظ سید عبدالطیف امام وخطیب کے علاوہ اراکین کمیٹی عبدالستار، عبدالاحد، اظہر احمد خان، محمد مدثر، سید عثمان،تاج الدین و دیگر نے پولیس اسٹیشن پہنچ کرعلیحدہ علیحدہ طورپرشکایتیں درج کروائی اور پولیس اعلی عہدیداران کوخاطی کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے امن کی فضاء کومکدرکرنے اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونمانہ ہوسکے۔پولیس نے خاطی گنگا پرساد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف دفعات 153A، 295، 505 عائد کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ بھینسہ میں جاریہ سال کے آغازسے ہی شرپسندعناصرمساجد کونشانہ بناتے ہوئے بے حرمتی کررہے ہیں ایسے شرپسندوں کے ناپاک عزائم کوکچلنے کیلئے ریاستی حکومت اورمحکمہ پولیس کوٹھوس اقدامات کرنیکی اشدضرورت ہے۔