کرتب بازی اور اسٹنٹ سے روکنے کے اقدامات پولیس کے ضروری
حیدرآباد۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لئے کئی لوگ طرح طرح کے کارنامے انجام دیتے ہوئے ویڈیوز کو پوسٹ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ مشہور ہونے کے لئے وہ اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کررہے ہیں۔ کچھ لوگ عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں۔ موجودہ ڈیجیٹل دور سے متاثر ہوکر نوجوان بائیک پر کرتب سازی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں۔ کچھ نوجوان جان لیوا کرتب کرتے ہوئے تو کچھ لوگ عجیب قلابازیاں کررہے ہیں۔ اس طرح کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو ایکس پر پوسٹ کیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ قومی شاہراہ پر رات کے وقت ایک تیز رفتار لاری گذررہی تھی۔ اس وقت ایک نوجوان بائیک پر آیا اور لاری ڈرائیور سے کچھ بات کی جس کے بعد ٹرک کی رفتار کم ہوئی اور نوجوان بائیک کو لاری کے نیچے لے گیا۔ بائیک لاری کے نیچے چلاتے ہوئے اس نے خطرناک اسٹنٹ کو انجام دیا۔ اس پورے واقعہ کو اس کے دوستوں نے اپنے سیل فون میں قید کرلیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ ایسے کرتب بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کا ڈرائیونگ لائیسنس مستقل طور پر منسوخ کریں۔ ش