٭٭ سنگاپور کے وزیر قانون کے شان بوگم نے اس شخص کے خلاف کارروائی کا تیقن دیا ہے جس نے سوشیل میڈیا پر ہندوستانیوں کی توہین کی ہے ۔ اس شخص نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران جو لوگ ایک دوسرے سے قریب ہوکر بیٹھتے ہیں وہ ملیاز انڈین یا بیرونی شہری ہیں وہ سنگاپور کے نہیں ہوسکتے ۔ وزیر قانون نے کہا کہ جان بوجھ کر یہ ٹویٹ کیا گیا ہے تاکہ نسلی تناؤ کو بھڑکایا جائے ۔