سوشیل میڈیا کے استعمال میں نوجوان نسل بری طرح متاثر

   

تعلیمی سرگرمیوں پر اثر ، طرز زندگی پر نمایاں تبدیلی
حیدرآباد ۔25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) نئی نسل میں سوشیل میڈیا کے استعمال کے بڑھتے رجحان کا اثر تعلیمی سرگرمیوں پر دیکھا جارہا ہے۔ قومی سطح پر کئے گئے سروے کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں دونوں بھی سوشیل میڈیا کے استعمال میں یکساں طور پر شریک ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے نئی نسل کو سوشیل میڈیا کی سرگرمیوں سے دور رکھنا ضروری ہے۔ سروے کے مطابق سوشیل میڈیا کے استعمال میں لڑکے 78.7 فیصد ہیں جبکہ لڑکیاں 73.4 فیصد درج کی گئیں۔ سوشیل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمس میں مسیجنگ ، ویڈیوز کا مشاہدہ ، گیمنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں نوجوان نسل تیزی سے راغب ہورہی ہے۔ ماہرین نے نوجوانوں میں سوشیل میڈیا کے استعمال کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں اور گھروں میں شعور بیدار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ موجودہ نوجوان نسل کا طرز زندگی سوشیل میڈیا کے زیر اثر دکھائی دے رہا ہے۔ سوشیل میڈیا کے استعمال کے نتیجہ میں نوجوانوں میں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا۔1