حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) رشتہ دار سے بدلہ لینے کی خاطر اس کو بدنام کرنے اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ عزت کو نیلام کرنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 21 سالہ بنگی سمپت کمار عرف پٹرول ساکن سرور نگر کو گرفتار کرلیا 24 نومبر کو ایک تقریب میں شرکت کے بعد اس کی غلطی پر اس کے رشتہ داروں نے اس کی مدد نہیں کی جبکہ اس کے دوسرے رشتہ دار جو اس کے مخالفت میں تھے ۔ منی کھنٹا برادرس کے حق میں بات کی جس کے بعد اس نے ان بھائیوں سے بدلہ لینے کی خاطر ان کے فون سے حالیہ دنوں کی تقریب میں لی گئی فیملی تصاویر کو حاصل کرلیا اور انسٹاگرام پر تصاویر کو لوڈ کرتے ہوئے قابل اعتراض تحریر درج کی اور ان تصاویر کو عام کردیا پولیس کے مطابق بنگی سمپت کمار گوڈ 10 ویں جماعت ہی سے پٹرول پینے کا عادی تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔