سوشیل میڈیا کے غلط استعمال پر انتباہ

   

بچوں پر نظر رکھنے والدین سے پولیس کمشنر ناگا راجو کی خواہش
نظام آباد :کمشنر پولیس نظام آباد مسٹر کے آر ناگاراجو نے صحافتی اعلامیہ میں کہا کہ عوام سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے سے پرہیز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض غیر سماجی عناصر غیر قانونی طور پر فیس ، واٹس ، ٹوئٹر ، یوٹیوب وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے سماج کے مختلف طبقات کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور امن و امان کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے غیر ضروری طور پر سوشل میڈیا کے ذریعہ پوسٹ کرنے اور اسے شیئر کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ ایسے افراد کیخلاف آئی پی سیIPC 395,153 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی اور انہیں ایک لاکھ روپئے جرمانہ اور3تا 5 سال جیل کی سزاء دی جائے گی ۔ کمشنر پولیس نے سرپرستوں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے سیل فون کی نقل و حرکات پر نظر رکھیں سوشل میڈیا پر غلط معلومات سے کسی کو گمراہ نہیں کیاجا نا چاہئے ۔ سوشل میڈیا پیلٹ فارم فیس بک ، واٹس اور ٹوئٹر پر غلط پیغامات پوسٹ نہ کریں اور نہ ہی انہیں دوسروں کو شیئر یا فارورڈ نہ کریں ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ ریاستی اور ضلعی سطح پر اس طرح کے جرائم کے روک تھام اور تفتیش کیلئے ایک خصوصی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے محکمہ آئی ٹی جرائم پر 24 گھنٹے کنٹرول کرنے اور پوسٹوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سیل فون انہیں واقع اس کی ضرورت ہے تب ہی انہیں فراہم کریں ۔