سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹس کے بیجا استعمال کا نتیجہ

   

Ferty9 Clinic

رہزنی کی عادت، مسروقہ زیورات ضبط، بھونگیر میں ملازم گرفتار و جیل منتقل
حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ کو استعمال کرنے کا نظریہ مختلف ہوچکا ہے سماجی مواصلاتی نظام پر مجرمانہ مواد اور جرائم پر مبنی ویڈیوز دیکھ کر ایک شخص مجرم بن گیا جو خواتین کو اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کا نشانہ بناتا تھا ۔ الوال پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جب اس 27 سالہ سی راج منوہر کو گرفتار کیا تو پولیس کو اس بات کی حقیقت کا پتہ چلا ہے کہ راج منوہر یو ٹیوب سے متاثر تھا ۔ یو ٹیوب پر مجرمانہ کارروائیوں کی انجام دہی کے ریکارڈ ویڈیوز کو دیکھ کر اس نے رہزنی شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق بھونگیر ضلع نلگنڈہ کا ساکن یہ شخص ضلع میدک کا متوطن ہے۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے بعد اوال اور ملکاجگری کے مقدمات کی یکسوئی کرلی اور اس کے قبضہ سے6 تولہ طلائی زیورات ایک موٹر سیکل اور ایک اسمارٹ فون کو ضبط کرلیا۔ اس نے 7 اگسٹ کو ملکاجگری اور 26 اگسٹ کو الوال میں خواتین کو سکندرآباد جانے کا راستہ پوچھ کر ان کے گلے سے طلائی زیورات منگل سوتر چھین لیا تھا۔ پولیس نے راج منوہر کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔