حیدرآباد۔ یکم؍ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ سوشیل ویلفیر اقامتی اسکول سوسائٹی میں سابق حکومت کے دوران مبینہ طور پر بے قاعدگیوں کی ویجلنس تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ اقامتی اسکول سوسائٹی کی سکریٹری اے ورشینی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹ میں فنڈس کے بیجا استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ضروری تقررات عمل میں لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوسائٹی میں غیر مجاز اخراجات کے نتیجہ میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ سابق عہدیدار پروین کمار کے دور میں مالی بے قاعدگیاں کی گئیں۔ 2016 سے 2024 کے درمیان قواعد کے برخلاف تقررات ہوئے اور دیڑھ لاکھ تک تنخواہ ادا کی گئی۔ یہ تقررات یکطرفہ طور پر کئے گئے۔ ایسے عہدوں کی برخواستگی سے ماہانہ 9 کروڑ کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ میں جو بے قاعدگیاں منظر عام پر آئی ہیں ان کی ویجلنس تحقیقات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے افراد خود بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں۔ 1