فرضی دستاویزات کے ذریعہ دھوکہ دہی کا شاخسانہ
حیدرآباد : /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس) پولیس نے سولار پاور پراجکٹ اور اسرو سائنٹسٹ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 44 سالہ محمد الطاف احمد متوطن کریم نگر نے سال 2018 ء میں سعودی عرب میں بینک میں ملازمت کے دوران اپنے ساتھیوں سے سولار پاور پراجکٹ کے نام پر سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا اور اپنے ایک ساتھی کو اسرو سائنٹسٹ ظاہر کرتے ہوئے 12 کروڑ روپئے حاصل کرلئے تھے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سولار پاور پراجکٹ میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع دینے کا دعویٰ کیا اور سرمایہ کاروں کو یہ یقین دلایا کہ وہ مرکزی حکومت کی انرجی ڈیولپمنٹ اور ریاستی حکومت کے بعض اداروں سے اچھے روابط ہونے پر معقول منافع کا وعدہ کیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ پاور پراجکٹ میں سرمایہ کاری کیلئے آمنگل اور منچریال سائیٹ کی نشاندہی بھی کروائی تھی ۔ مذکورہ دھوکہ باز کی باتوں میں آکر کئی این آر آئیز اور یہاں کے مقامی افراد سے 12 کروڑ روپئے حاصل کرلئے تھے اور جعلسازی کے ذریعہ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل اور دیگر محکمہ جات کے نام پر فرضی معاہدے اور ای میلس وغیرہ بھی تیار کئے تھے ۔ گرفتار ملزم کو نامپلی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔ ب