برازیل: دنیا کی سائنسی برادری لامحدود توانائی پیدا کرنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے اور اب محققین نے مصنوعی ضیائی تالیف (photosynthesis) کو استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جس سے پودے اپنے لیے توانائی پیدا کرتے ہیں۔ مصنوعی فوٹوسینتھسس کا طریقہ کار نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے جس میں سائنسدانوں نے میتھین پیدا کرنے کیلئے فوٹوسنتھیسس کے قدرتی عمل کی کامیابی سے نقل کی۔ اس توانائی سے بھرپور ایندھن پیدا کرنے کیلئے صرف پانی، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔محققین نے اے سی ایس انجینئرنگ میں شائع ہونے والے مقالے میں نئی دریافت کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اس کی پیمائش کی جائے تو یہ مصنوعی فوٹو سنتھیسس شمسی پینل کا لامحدود اور صاف توانائی کا متبادل ہوسکتا ہے ۔