سوماجی گوڑہ اور اے ایس راؤ نگر میں سلورفیسٹ

   

بھیماجیولس کی شاندار پیشکش، ماہر کاریگری پر توجہ مرکوز کرنے کا ادعا
حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (پریس نوٹ) بھیما جیولس جس کے ہندوستان بھر میں اور یو اے ای میں 50 سے زائد اسٹورس ہیں اور جو گولڈ اور ڈائمنڈ جیولری کے چلر فروخت کے اسٹورس رکھتا ہے۔ اب وہ حیدرآباد میں سوماجی گوڑہ اور اے ایس راؤ نگر میں سلورفیسٹ کی پیشکش کررہا ہے۔ سال 1925 میں اپنے قیام کے ساتھ ہی بھیما جیولس انتظامیہ نے ماہر کاریگری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گولڈ جیولری کے ساتھ ہی سلور کے زیورات پر بھی مساوی توجہ مرکوز کی ہے۔ 92.5 ہال مارکڈ اسٹرلنگ سلور، بھیما جیولرس کا نشانہ امتیاز ہے۔ اس سلورفیسٹ میں چاندی کے زیورات، آرٹیکلس اور گفٹ آئٹمس زبردست آفرس کے ساتھ گاہکوں کو پیش کرے گا۔ اس موقع پر بھیما جیولرس کے منیجنگ ڈائرکٹر ابھیشک بندھو مادھو نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر معزز باوقار صارفین جیولرس سے لیکر دیگر کئی اشیاء ہمارے یہاں سے خرید کر اپنے مبارک لمحات کو یادگار بناتے ہیں۔ نہ صرف طلائی زیورات بلکہ چاندی بھی ہمارے صارفین کی زندگی کے خوبصورت یادگار لمحات کو مزید اہم بناتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بھیما جیولس میں ہمارے صارفین ہمیشہ خوشگوار تجربہ سے گزریں۔