حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں سومالیہ کے باشندوں پر قاتلانہ حملہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ نامعلوم افراد کے حملہ میں 25 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا جس پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کے پیٹھ میں چاقو گھونپ دیا گیا۔ احمد نامعلوم افراد کے حملہ کے وقت اپنے ہم وطن ساتھی یونس عبدالکریم حسین کے ہمراہ موجود تھے۔ بتایا جاتا ہیکہ دونوں گزشتہ شب موٹرسیکل پر آئی ٹی کاریڈار سے واپس ہورہے تھے کہ آئیکا کے قریب یوٹرن لینے کے دوران زخمی احمد اور اس کے ساتھی کی نامعلوم افراد سے بحث ہوئی، بحث و تکرار کے دوران نامعلوم افراد نے مزید 2 افراد کو طلب کرلیا اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ اس جھگڑے میں احمد کو چاقو گھونپ دیا گیا جس کو فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ یونس کی شکایت پر رائے درگم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دراصل حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تین مفرور بتائے گئے ہیں۔ع