حیدرآباد۔/19 فروری، ( سیاست نیوز) سابق چیف سکریٹری تلنگانہ اور آئی اے ایس عہدیدار کی رضاکارانہ سبکدوشی کی درخواست کو آندھرا پردیش حکومت نے قبول کرلیا ۔آندھرا پردیش کیڈر سے تعلق کے باوجود سومیش کمار تلنگانہ میں برسر کار تھے اور ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد وہ آندھرا پردیش سے رجوع ہوئے لیکن انہیں پوسٹنگ نہیں دی گئی تھی۔ سومیش کمار کی سبکدوشی جاریہ ڈسمبر میں ہے لیکن وہ عہدہ پر برقراری کیلئے تیار نہیں تھے۔