آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد حکام نے بحرالکاہل کے بڑے حصوں میں سونامی کی وارننگ میں کمی کردی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق بڑی لہریں گزر چکی ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد اب واپس آسکتے ہیں۔ تاہم شہریوں کو سمندر اور ساحل سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں زلزلے کے تین بڑے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 8.6 ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی حصے میں 800 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کرمیڈیک جزیرے کے قریب آئے۔