ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے کٹرینہ کیف کو شادی کی مبارکباد نہ دینے کی وجہ سامنے آگئی۔کترینہ کیف اور سوناکشی سنہا کے درمیان ایک زبردست تعلق ہے، انہیں اکثر پارٹی کرتے اور ساتھ ورک آؤٹ (ورزش) کرتے دیکھا گیاہے۔اب ایسے موقع پرکہ جب کٹرینہ اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغازکرنے جارہی ہیں تو ان کے لئے سوناکشی بھی بہت پرجوش ہیں اور جوڑے سے ذاتی طور پر ملاقات کرکے شادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہیں۔سوناکشی نے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔