سونا اور چاندی کی قیمت نئی بلندی پرعالمی غیریقینی صورتحال کا اثر

   

ممبئی، 21 جنوری (یواین آئی) ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج پر آج سونا پہلی بار 1.57 لاکھ روپے فی 10 گرام کی سطح سے تجاوز کر گیا۔شام 4:30 بجے گولڈ فیوچر گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے 7,132 روپے (4.75 فیصد) کی تیزی کے ساتھ 1,57,697 روپے فی دس گرام پر ٹریڈ کر رہے تھے ۔ یہ سونے کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے ۔ چاندی نے بھی 10,228 روپے ( 3.16 فیصد) کی مضبوطی کے ساتھ پہلی بار 3,33,900 روپے فی کلوگرام کی سطح کو چھو کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ معاملے پر کیے گئے اقدامات اور بیانات کے باعث عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے محفوظ دھاتوں کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں گولڈ فیوچر 2.12 فیصد اچھل کر 4,867 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے ۔
جو پہلی بار 4,800 ڈالر کی سطح سے اوپر ہیں۔ یہ مسلسل تیسری تیزی ہے ۔ چاندی میں بھی عالمی سطح پر 0.42 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 0.394 ڈالر بڑھ کر 95.03 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔